جمعیۃ علما ہند مودی سرکار کے ’دبائو ‘ میں ۔۔؟
شکیل رشید کسی ہندوستانی شہری نے یہ کب کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ نہیں ہے؟ ہندوستانی سے میری مراد اس ملک کے تمام ہی لوگ ہیں، بلالحاظ مذہب وملت ، کیا ہندو اور کیا مسلمان۔ ایک سوال اور ہے ، کیا کبھی کسی ہندوستانی نے ’مسئلہ کشمیر‘ پر پاکستانی موقف کی حمایت کی ہے؟ یہاں اگر ’کسی ہندوستانی ‘کی جگہ ’ہندوستانی مسلمان‘ پڑھا جائے تو زیادہ صحیح ہوگا کیوں کہ اس ملک کا ایک زہریلا طبقہ یہ زہریلا پروپیگنڈہ پھیلانے میں پیش پیش ہے کہ اس ملک کے مسلمانوں کی اکثریت، بلکہ سب کے سب ہی مسلمان، پاکستان کے تئیں اپنے دل میں اپنے اس ملک کے مقابلے کہیں زیادہ ہمدردی رکھتے ہیں۔ اور ’مسئلہ کشمیر‘ پر یہ پاکستان کے ساتھ ہیں۔ سچ یہی ہے کہ اس ملک کے مسلمانو ںنے نہ کبھی کشمیر کو اس ملک کا اٹوٹ انگ سمجھنے میں کسی طرح ہچکچاہٹ محسوس کی اور نہ ہی کبھی کشمیریوں کو غیر سمجھا۔ ڈنکے کی چوٹ پر اس ملک کے مسلمان کہتے آئے ہیں کہ کشمیر بھی ہمارا ہے او رکشمیری بھی ہمارے ہیں۔لہذا سوال یہ ہے کہ آج جمعیۃ علما ہند کے جنرل سکریٹری مولانا محمود مدنی کو منتظمہ کے اجلاس میں یہ قرار داد کیوں پیش کرنی پڑی ہے کہ ’ہ...