Posts

۰ مسلمانوں کی ہمہ جہت ترقی کیلئے سیاست میں حصہ داری بھی انتہائی اہم ۰ تعلیمی اور اقتصادی ترقی مسلمانوں کیلئے انتہائی ضروری ۰ مسلمان اپنے حقوق کیلئے احسا س کمتری سے باہر نکلیں ۰  جمہوریت کے تحفظ کیلئے مسلم ۔ دلت اور محروم طبقات کو متحد ہونے کی ضرورت ماہر اقتصادیات اور عالمی بینک کے سابق ڈائریکٹر گلریز ہدیٰ کا اردو صحافیوں کے ساتھ تبادلہ خیال ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پٹنہ(حمزہ استھانوی): سبکدوش ائی اے ایس افسر اور عالمی بینک کے سابق ڈائریکٹرگلریز ہدیٰ نے مسلمانوں کی ہمہ جہت ترقی کیلئے تعلیمی اور اقتصادی شعبہ میں پیش رفت کے ساتھ ساتھ سیاست میں بھی حصہ داری کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ماہر اقتصادیات گلریز ہدیٰ نے  ہوٹل سمراٹ انٹرنیشنل میںاردوصحافیوں کے ساتھ تبادلہ خیال کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قوم یا سماج کیلئےتعلیمی ترقی انتہائی اہم ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ اقتصادی ترقی بھی ضروری ہے اگر ہم معاشرہ خوشحال ہوگا تو ہمارے بچوں کیلئ تعلیم کا راستہ بھی آسان ہوجائیگا ۔ اسکے لئے خود روزگار پر توجہ بہت ضروری ہے ۔ گلریز ہدی...

AL-MINAR DEENIYAT CENTER ASTHAWAN

Image

جمعیۃ علما ہند مودی سرکار کے ’دبائو ‘ میں ۔۔؟

Image
شکیل رشید کسی ہندوستانی شہری نے یہ کب کہا کہ کشمیر ہندوستان کا اٹوٹ انگ نہیں ہے؟ ہندوستانی سے میری مراد اس ملک کے تمام ہی لوگ ہیں، بلالحاظ مذہب وملت ، کیا ہندو اور کیا مسلمان۔ ایک سوال اور ہے ، کیا کبھی کسی ہندوستانی نے ’مسئلہ کشمیر‘ پر پاکستانی  موقف کی حمایت کی ہے؟ یہاں اگر ’کسی ہندوستانی ‘کی جگہ  ’ہندوستانی مسلمان‘ پڑھا جائے تو زیادہ صحیح ہوگا کیوں کہ اس ملک کا ایک زہریلا طبقہ یہ زہریلا پروپیگنڈہ پھیلانے میں پیش پیش ہے کہ اس ملک کے مسلمانوں کی اکثریت، بلکہ سب کے سب ہی مسلمان، پاکستان کے تئیں اپنے دل میں اپنے اس ملک کے مقابلے کہیں زیادہ ہمدردی رکھتے ہیں۔ اور ’مسئلہ کشمیر‘ پر یہ پاکستان کے ساتھ ہیں۔ سچ یہی ہے کہ اس ملک کے مسلمانو ںنے نہ کبھی کشمیر کو اس ملک کا اٹوٹ انگ سمجھنے میں کسی طرح ہچکچاہٹ محسوس کی اور نہ ہی کبھی کشمیریوں کو غیر سمجھا۔ ڈنکے کی چوٹ پر اس ملک کے مسلمان کہتے آئے ہیں کہ کشمیر بھی ہمارا ہے او رکشمیری بھی ہمارے ہیں۔لہذا سوال یہ ہے کہ آج جمعیۃ علما ہند کے جنرل سکریٹری مولانا  محمود مدنی کو منتظمہ کے اجلاس میں یہ قرار داد کیوں پیش کرنی پڑی ہے کہ ’ہ...

ا ین پی آرو این آر سی کی تیاری ابھی سے کریں ووٹرس جانچ پروگرام میںتمام لوگ ضرور حصہ لیں : مولانا محمد ولی رحمانی کی اپیل

Image
ا ین پی آرو این آر سی کی تیاری ابھی سے کریں ووٹرس جانچ پروگرام میںتمام لوگ ضرور حصہ لیں : مولانا محمد ولی رحمانی کی اپیل پٹنہ۱:(عادل فریدی) امیر شریعت بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ مفکر اسلام حضرت مولانا محمد ولی رحمانی صاحب نے اپنے ایک اخباری بیان میں ملک کے تمام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن آف انڈیا کے الیکٹرس ویریفکیشن پروگرام (ووٹرس جانچ پروگرام ) میں ضرور حصہ لیں ۔یہ پروگرام یکم ستمبر ۲۰۱۹ء؁ سے جاری ہے اور ۱۵؍ اکتوبر ۲۰۱۹ء؁ تک رہے گا۔ اس پروگرام کے تحت موجودہ ووٹرس کے ناموں اور دیگر تفصیلات کا ویریفکیشن اور اسکی تصحیح، اہل خانہ میں سے جن لوگو ں کے نام نہیں ہیں ان کا اندراج ،اہل خانہ میں سے جو لوگ مر چکے ہیں یا کہیں جا چکے ہیں ان کے ناموں کا اخراج اور دیگر تفصیلات کی جانچ و تصحیح کا عمل کیا جائے گا ۔ اس سلسلہ میں خیال یہ رکھنا ہے کہ گھر کے لوگوں میں سے کوئی بھی نام جو اٹھارہ سال یا اس سے زائد عمر کا ہو وہ چھوٹنا نہیں چاہئے ۔ اور یکم جنوری ۲۰۰۱ء؁ یا اس سے قبل جتنے لوگ پیدا ہوئے ہیں ان میں سے اگر کسی کانام اب تک درج نہیں ہے تو اس کو درج کرا لیں ،کسی کا غلط نام درج ہے یا...

تلوار بازی کے دوران محمدسیو ب کی دردناک موت

Image
تلوار بازی کے دوران محمدسیو ب کی موت بہارشریف ( محمد دانش ) بہارتھانہ حلقہ کے تھوئی محلہ باشندہ 60سالہ محمد سیوب کی دردناک موت تلوار کھیلنے کی وجہ سے ہوگی۔اس کے متعلق مرحوم کے لڑکے محمد شمیم نے بتایا کہ ہمارے والد محلہ سے محرم کے اکھاڑا میں شامل ہو کر گئےتھے ۔اور صغریٰ کالج کے نزدیک ںود تخوار بھانج  رہے تھے اسی دوران تلوار گردن میں لگی اور وہ شدید طور سے زخمی ہوگئے ۔خون سے لت پت حالت میں اسے اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں انہیں مردہ قرار دے دیا گیا موت کے بعد ان کی لاش کو صدر اسپتال لایا گیا۔ جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد اہل خانہ کے حوالے کر دیا گیا۔ اس موقع پر موجود پولیس کپتان نیلیش کمار نے بتایا کہ سرکاری سطح سے جو بھی امداد ہوگی ان کے اہل خانہ کو دیا جائے گا ۔